Tuesday, December 21, 2010

براہِ راست مُلاقات کو زمانہ ہُوا

وہ جب سے شہر خرابات کو روانہ ہُوا
براہِ راست مُلاقات کو زمانہ ہُوا

وہ شہر چھوڑ کے جانا تو کب سے چاہتا تھا

یہ نوکری کا بُلاوا تو اِک بہانہ ہوا

خُدا کرے تری آنکھیں ہمیشہ ہنستی رہیں

یہ آنکھیں جن کو کبھی دُکھ کا حوصلہ نہ ہُوا

کنارِ صحن چمن سبز بیل کے نیچے

وہ روز صبح کا مِلنا تو اَب فسانہ ہُوا

میں سوچتی ہوں کہ مُجھ میں کمی تھی کِس شے کی

کہ سب کا ہوکے رہا وہ، بس اِک مرا نہ ہُوا

کِسے بُلاتی ہیں آنگن کی چمپئی شامیں

کہ وہ اَب اپنے نئے گھر میں بھی پرانا ہُوا

دھنک کے رنگ میں ساری تو رنگ لی میں نے

اب یہ دُکھ ، کہ پہن کرکِسے دِکھانا ہُوا

میں اپنے کانوں میں بیلے کے پُھول کیوں پہنوں

زبانِ رنگ سے کِس کو مُجھے بُلانا ہُوا

Tuesday, December 7, 2010

کاش ! انہیں معلوم ہوتا کہ مدینہ ہی ان کے لیے

حدثنا عبد الله بن يوسف، أخبرنا مالك، عن هشام بن عروة، عن أبيه، عن عبد الله بن الزبير، عن سفيان بن أبي زهير ـ رضى الله عنه ـ أنه قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ‏"‏تفتح اليمن فيأتي قوم يبسون، فيتحملون بأهليهم ومن أطاعهم، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، وتفتح الشأم، فيأتي قوم يبسون فيتحملون بأهليهم ومن أطاعهم، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، وتفتح العراق، فيأتي قوم يبسون فيتحملون بأهليهم ومن أطاعهم‏.‏ والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون‏"‏‏. ‏
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں امام مالک نے خبر دی، انہیں ہشام بن عروہ نے، انہیں ان کے والد عروہ بن زبیر نے خبر دی، انہیں عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہمانے اوران سے سفیان بن ابی زہیر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ نے فرمایا کہ یمن فتح ہو گا تو لوگ اپنی سواریوں کو دوڑاتے ہوئے لائیں گے اوراپنے گھر والوں کو اوران کو جو ان کی بات مان جائیں گے سوار کرکے مدینہ سے (واپس یمن کو ) لے جائیں گے کاش ! انہیں معلوم ہوتا کہ مدینہ ہی ان کے لیے بہتر تھا اور عراق فتح ہوگا تو کچھ لوگ اپنی سواریوں کو تیز دوڑاتے ہوئے لائیں گے اوراپنے گھر والوں کو اورجو ان کی بات مانیں گے اپنے ساتھ (عراق واپس ) لے جائیں گے کاش ! انہیں معلوم ہوتا کہ مدینہ ہی ان کے لیے بہتر تھا۔

Monday, December 6, 2010

محمد یوسف کی ٹیم میں واپسی

Name:  yousaf.jpg

Views: 31

Size:  21.4 KB


ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی تین سو چون رنز سے فتح کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی نے انگلینڈ کے ہاتھوں بری شکست کے بعد سپنر دانش کنیریا کو سکواڈ سے نکال دیا ہے۔

پاکستان کے سکواڈ میں دو مزید کھلاڑیوں کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں محمد یوسف اور لیگ سپنر رضا حسن شامل ہیں۔


پاکستانی ٹیم کے ترجمان یاور سعید نے بی بی سی کو بتایا کہ محمد یوسف کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت ویزے پر منحصر ہے۔


محمد یوسف نے آسٹریلیا کے دورے کے بعد معطلی پر احتجاجاً انٹرنیشنل کرکٹ کو اس سال مارچ میں خیر باد کہہ دیا تھا۔


پینتیس سالہ یوسف ان 88 ٹیسٹ میچوں میں 7431 رن سکور کیے ہیں اور چوبیس سنچریاں بنائی ہیں۔


محمد یوسف سنہ دو ہزار سات میں آئی سی سی کے سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی تھے۔ انہوں نے دو ہزار چھ میں 1788 رن سکور کیے تھے۔


دانش کنیریا جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں تینتیس اوورز میں 171 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی کو ٹیم میں شامل نہیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ان کی جگہ اٹھارہ سالہ لیگ سپنر رضا حسن کو انگلینڈ بھیجا جا رہا ہے۔

اے میرے بندو!

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

حدثنا عبد الله بن عبد الرحمن بن بهرام الدارمي، حدثنا مروان، - يعني ابن محمد الدمشقي - حدثنا سعيد بن عبد العزيز، عن ربيعة بن يزيد، عن ابي ادريس الخولاني، عن ابي ذر، عن النبي صلى الله عليه وسلم فيما روى عن الله، تبارك وتعالى انه قال ‏"‏ يا عبادي اني حرمت الظلم على نفسي وجعلته بينكم محرما فلا تظالموا يا عبادي كلكم ضال الا من هديته فاستهدوني اهدكم يا عبادي كلكم جائع الا من اطعمته فاستطعموني اطعمكم يا عبادي كلكم عار الا من كسوته فاستكسوني اكسكم يا عبادي انكم تخطئون بالليل والنهار وانا اغفر الذنوب جميعا فاستغفروني اغفر لكم يا عبادي انكم لن تبلغوا ضري فتضروني ولن تبلغوا نفعي فتنفعوني يا عبادي لو ان اولكم واخركم وانسكم وجنكم كانوا على اتقى قلب رجل واحد منكم ما زاد ذلك في ملكي شيئا يا عبادي لو ان اولكم واخركم وانسكم وجنكم كانوا على افجر قلب رجل واحد ما نقص ذلك من ملكي شيئا يا عبادي لو ان اولكم واخركم وانسكم وجنكم قاموا في صعيد واحد فسالوني فاعطيت كل انسان مسالته ما نقص ذلك مما عندي الا كما ينقص المخيط اذا ادخل البحر يا عبادي انما هي اعمالكم احصيها لكم ثم اوفيكم اياها فمن وجد خيرا فليحمد الله ومن وجد غير ذلك فلا يلومن الا نفسه ‏"‏ ‏.‏ قال سعيد كان ابو ادريس الخولاني اذا حدث بهذا الحديث جثا على ركبتيه
صحيح مسلم , كتاب البر والصلة والآداب , باب تحريم الظلم ,



ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے بیان کیا (کہ) اس نے فرمایا :

اے میرے بندو ! میں نے ظلم کو اپنے اوپر حرام کیا ہے اور تم پر بھی حرام کیا ، تو تم آپس میں ایک دوسرے پر ظلم مت کرو۔

اے میرے بندو ! تم سب گمراہ ہو مگر سوائے اس کے جسے میں راہ بتلاؤں ، تو مجھ سے راہ مانگو میں تم کو راہ بتلاؤں گا۔

اے میرے بندو ! تم سب بھوکے ہو مگر سوائے اس کے جس کو میں کھلاؤں ، تو مجھ سے کھانا مانگو ، میں تم کو کھلاؤں گا۔

اے میرے بندو ! تم سب برہنہ ہو مگر سوائے اس کے جس کو میں پہناؤں ، تو مجھ سے کپڑا مانگو میں تم کو پہناؤں گا۔

اے میرے بندو ! تم رات دن گناہ کرتے ہو اور میں سب گناہوں کو بخشتا ہوں ، تو مجھ سے بخشش چاہو ، میں تم کو بخشوں گا۔

اے میرے بندو ! تم میرا نقصان نہیں کر سکتے اور نہ مجھ کو فائدہ پہنچا سکتے ہو۔ اگر تمہارے اگلے اور پچھلے اور آدمی اور جنات سب مل کر ایسے ہو جائیں جیسے تم میں (موجود) کوئی بڑا پرہیزگار شخص تو (بھی) میری سلطنت میں کچھ افزائش نہ ہوگی۔اور اگر تمہارے اگلے اور پچھلے اور آدمی اور جنات سب مل کر ایسے ہو جائیں جیسے زمین کا بڑا بدکار شخص، تو میری سلطنت میں سے کچھ کم نہ ہوگا۔

اے میرے بندو ! اگر تمہارے اگلے اور پچھلے اور آدمی اور جنات سب ایک میدان میں کھڑے ہو جائیں ، پھر مجھ سے مانگنا شروع کریں اور میں ہر ایک کو جتنا مانگے اتنا دوں تب بھی میرے پاس جو کچھ ہے وہ کم نہ ہوگا مگر اتنا جیسے دریا میں سوئی ڈبو کر نکال لوں

(سوئی ڈبونے والی بات صرف بطور مثال بیان کی گئی ہے یعنی سوئی ڈبونے سے دریا کا پانی جتنا کم ہو جاتا ہے اتنا بھی میرا خزانہ کم نہ ہوگا اس لیے کہ دریا کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو مگر محدود ہے جبکہ میرے خزانوں کی کوئی انتہا نہیں ہے)

اے میرے بندو ! یہ تو تمہارے ہی اعمال ہیں جن کو تمہارے لیے شمار کرتا رہتا ہوں ، پھر تم کو ان اعمال کا پورا بدلہ دوں گا۔ سو جو شخص بہتر بدلہ پائے تو چاہئے کہ اللہ کا شکر کرے کہ اس کی کمائی بیکار نہیں گئی۔ اور جس کو برا بدلہ ملے تو اسے اپنے ہی تئیں برا سمجھے (کہ اس نے جیسا کیا ویسا پایا)۔

سعید نے کہا کہ ابو ادریس خولانی جب یہ حدیث بیان کرتے تو اپنے گھٹنوں کے بل گر پڑتے۔

Sunday, December 5, 2010

تمہارے لئے


دیکھیں جانو آپ اس بار
جلدی جلدی خط لکھئے گا
ورنہ ۔ ۔ ۔ ورنہ۔ ۔ ۔ !
ورنہ میں کیا کر سکتی ہوں ؟
رو لوں گی بس۔ ۔ ۔ !
اب سے کتنے موسم پیچھے
میں اس خط پر رویا تھا
شاید پورا ہفتہ مری آنکھ میں لالی رچی رہی تھی
اور اب اتنے برس بعد
آج پرانے درد کھنگالے
پچھلے کتنے گھنٹوں سے
اپنی اس نادانی پر میں
رہ رہ کر ہنس پڑتا ہوں
لیکن دور کہیں آنکھوں میں
انجانا سا آنسو اب بھی
اٹھتا ہے اور دب جاتا ہے
چھپ جاتا ہے
جیسے کتنے موسم پیچھے
شاید پورا ہفتہ میری آنکھ میں لالی رچی رہی تھی

سوچتا ہوں کہ اسے نیند بھی آتی ہوگی

یا مری طرح فقط اشک بہاتی ہوگی
وہ مری شکل مرا نام بھلانے والی
اپنی تصویر سے کیا آنکھ ملاتی ہوگی
اس زمیں پر بھی ہے سیلاب مرے اشکوں کا
مرے ماتم کی صدا عرش ہلاتی ہوگی
شام ہوتے ہی وہ چوکھٹ پہ جلا کر شمعیں
اپنی پلکوں پہ کئی خواب سلاتی ہوگی
اس نے سلوا بھی لئے ہوں گے سیا ہ رنگ لباس
اب محرم کی طرح عید مناتی ہوگی
ہوتی ہوگی مرے بوسے کی طلب میں پاگل
جب بھی زلفوں میں کوئی پھول سجاتی ہوگی
میرے تاریک زمانے سے نکلنے والی
روشنی تجھ کو مری یاد دلاتی ہوگی
دل کی معصوم رگیں خود ہی سلگتی ہوں گی
جونہی تصویر کا کونہ وہ جلاتی ہوگی
روپ دے کر مجھے اس میں کسی شہزادے کا
اپنے بچوں کو کہانی وہ سناتی ہو گی

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے


ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پہ گذری ھے رقم کرتے رہیں گے

اسباب غم عشق بہم کرتے رہیں گے

ویرانی دوراں پہ کرم کرتے رہیں گے

ہاں تلخی ایام ابھی اور بڑھے گی

ہاں اہل ستم مشق ستم کرتے رہیں گے

منظور یہ تلخی یہ ستم ہم کو گوارہ

دم ہے تو مداواء علم کرتے رہیں گے

باقی ہےلہو دل میں تو ہر اشک سے پیدا

رنگ لب و رخسار صنم کرتے رہیں گے

اک طرز تغافل ہے سو وہ ان کو مبارک

اک عرض تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے

وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں


وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں؟
وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں
جنھیں اب تم چاہا کرتے ہو!
تم کہتے تھے
مری آنکھیں، اِتنی اچھی، اِتنی سچی ہیں
اس حُسن اور سچائی کے سوا، دُنیا میں کوئی چیز نہیں
کیا اُن آنکھوں کو دیکھ کے بھی
تم فیض کا مصرعہ پڑھتے ہو؟
تم کہتے تھے
مری آنکھوں کی نیلاہٹ اتنی گہری ہے
’’مری روح اگر اِک بار اُتر جائے تو اس کی پور پور نیلم ہوجائے‘‘
مُجھے اتنا بتاؤ
آج تمھاری رُوح کا رنگ پیراہن کیا ہے
کیا وہ آنکھیں بھی سمندر ہیں؟
یہ کالی بھوری آنکھیں
جن کو دیکھ کے تم کہتے تھے
’’یوں لگتا ہے شام نے رات کے ہونٹ پہ اپنے ہونٹ رکھے ہیں‘‘
کیا اُن آنکھوں کے رنگ میں بھی،یوں دونوں وقت مِلاکرتے ہیں؟
کیا سُورج ڈُوبنے کا لمحہ،اُن آنکھوں میں بھی ٹھہرگیا
یا وہاں فقط مہتاب ترشتے رہتے ہیں؟
مری پلکیں
جن کو دیکھ کے تم کہتے تھے
اِن کی چھاؤں تمھارے جسم پہ اپنی شبنم پھیلادے
تو گُزر تے خواب کے موسم لوٹ آئیں
کیا وہ پلکیں بھی ایسی ہیں
جنھیں دیکھ کے نیند آجاتی ہو؟
تم کہتے تھے
مری آنکھیں یُونہی اچھی ہیں
’’ہاں کاجل کی دُھندلائی ہُوئی تحریر بھی ہو__تو
بات بہت دلکش ہوگی!‘‘
وہ آنکھیں بھی سنگھار تو کرتی ہوں گی
کیا اُن کا کاجل خُود ہی مِٹ جاتا ہے؟
کبھی یہ بھی ہُوا
کِسی لمحے تم سے رُوٹھ کے وہ آنکھیں رودیں
اور تم نے اپنے ہاتھ سے اُن کے آنسو خُشک کیے
پھر جُھک کر اُن کوچُوم لیا

اپنی قسمت خراب لکھوں گی



زندگی پر کتاب لکھوں گی
اس میں سارے حساب لکھوں گی
پیار کو وقت گزاری لکھ کر
چاہتوں کو عذاب لکھوں گی
ہوئی برباد محبت کیسے
کیسے بکھرے ہیں خواب لکھوں گی
اپنی خواہش کا تذکرہ کرکے
اس کا چہرہ گلاب لکھوں گی
میں اس سے جدائی کا سبب
اپنی قسمت خراب لکھوں گی

Saturday, December 4, 2010

ہیکرز کس طرح کام کرتے ہیں

انٹرنیٹ سیکیورٹی کے مسائل کی نوعیت ہو سکتی ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بظاہر کسی عام اور بے ضرر سی ای میل کے ساتھ آنے والی کوئی اٹیچ منٹ ایک کلک کے ساتھ ہی متحرک ہوکر کمپیوٹر پر حملہ کردیتی ہے۔ اس کے نتیجے میں یا تو کمپیوٹر میں کوئی پیچیدہ وائرس داخل ہوکر اس کے اندرونی سسٹم کو نقصان پہنچاتا ہے یا پھر اس کے ذریعے کمپیوٹر میں موجودمعلومات چوری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ای میل ایسا ایک عام ذریعہ ہے جس کی مدد سےہیکر پرسنل کمپیوٹرز کا کنٹرول حاصل کرتے ہیں۔

وائرس سافٹ ویر کی مدد سے ہیکرز ایک پرسنل کمپیوٹر کو بڑے روبوٹ نیٹ ورک یا بوٹ نیٹ کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ جسے بعد میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بڑے حملے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رینڈی وایکرز ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کی کمپیوٹر ایمرجنسی ریڈی نس ٹیم یا سی ای آر ٹی کے ایکٹنگ ڈائریکٹر ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ بہت سے گھریلو کمپیوٹرز پر مناسب یا تازہ ترین سیکیورٹی سافٹ ویر نہیں ہوتے۔

وہ کہتے ہیں کہ ہم اچھے لوگوں کو جانتے ہیں اور مثلاً سمتھ کوئی بری عورت نہیں ہیں۔ان کا کمپوٹر اسی وقت ہیک ہو گیا تھا اور اب وہ بوٹ نیٹ کے ذومبیز میں سے ایک ہے۔ وہ کمپیوٹر ایک ہاٹ پوانٹ ہے بن چکاہے کہ جسے کوئی دوسرا شخص ریموٹ کے ذریعے استعمال کر رہا ہے۔

کمپیوٹر کے ماہرین کو یاد رکھنا چاہیے کہ جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کرتی ہے۔ ہیکرز اس کو توڑے کے طریقے بھی ڈھونڈھ لیتے ہیں۔ اس لیے سافٹ ویر اپ ڈیٹس نہایت اہم ہیں۔ چاہے وہ گھر کے کمپیوٹرز ہوں حکومتی یا کارپوریٹ کمپیوٹرز ہوں۔

وایکرز کہتے ہیں کہ جیسے شروع میں گاڑیوں میں عام حفاظتی انتظامات نہیں ہوتے تھے، اسی طرح بہت سے ادارے سائبر سیکیورٹی اسی وقت شامل کرتے ہیں جب انہیں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ دنیا کی سب سے پہلی تیار ہونے والی گاڑی کو دیکھیں تو اس میں نہ تو سیٹ بیلٹس تھیں نہ ہی اس میں ونڈ شیلڈ تھی۔ آپ کسی چیز کو ٹکڑ مارا دیں تو۔۔۔۔۔مگر وقت گزرنے کے ساتھ ہم نے کیاکچھ تبدیلیاں کی ہیں ۔ہم نے ماضی میں جو سیکھا ہے اس کی بنیاد پر مستقبل کی توقع کرنا سیکھی ہے۔

سٹیو لوکاسک نیشنل سیکیورٹی امور کے ماہر ہیں اور سائبرحملوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کسی کمپیوٹر سسٹم میں ہیکرز کے داخل ہوجانے کے بعد وہ کیا کچھ کرسکتے ہیں، آپ اس کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

وہ کہتے ہیں کہ سائبر حموں کا مقصد چیزوں کو درہم برہم کرنا ہے۔یہ اس سے ذرا مختلف ہے جس کے بارے میں لوگ فکر مند ہیں۔ لیکن اگر آپ ایک ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تو آپ کو چیزیں ایسے طریقے سے خراب کرنا ہوں گی کہ انہیں ٹھیک کرنے میں زیادہ وقت لگے۔

2007 میں امریکی حکومت نے ایک ویڈیو کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی کہ ایسا حملہ کتنا تباہ کن ہو سکتا ہے۔پہلے بڑی ٹربائنوں سے سفید دھواں خارج ہوتا ہے ۔ اور پھر حتی کہ پوراسسٹم مفلوج ہوجاتا ہے۔لوکاسک کہتے ہیں کہ اس جیسا ایک حملہ شاید بڑا مسئلہ نہ ہو، مگر بہت سےحملے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتے ہیں۔

لوکاسک کہتے ہیں کہ ضروری انفراسٹرکچر کو بچانے کی حکمتِ عملی کی تیاری میں توانائی اور ابلاغ کے ذرائع سب سے اہم ہیں۔ اور یہ بھی ذہن میں رہنا چاہیے کہ سائبر خطروں سے نمٹنے کے لیے کوئی ایک حل نہیں ہے۔

ماہرین کے خیال میں جیت کا مطلب ہے کہ ہم ایسے کسی بھی حملے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ سائبر جرائم کا مقابلہ ایک مسلسل جنگ ہے جو کبھی ختم نہیں ہو گی۔

شکریہ

زارا    

کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟

کی لاگرز کیاہوتے ہیں؟
کی لاگر اسپائی ویئر پروگرام کی ایک قسم ہوتی ہے جو آپ کے سسٹم پر انسٹال ہونے یا کرنے کے بعد چھپ کر آپ کے ’’کی بورڈ‘‘ کی ہر دبائے ہوئے بٹن کا ریکارڈ محفوظ کر لیتے ہیں جو بعد میں اس سافٹ ویر کو استعمال کرنے والے کی پہنچ میں ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر آپ یوزر نیم اور پاس ورڈ ٹائپ کرتے ہیں تو کی لاگر جلد یا بدیر اسے اس کے بنانے والے کے پاس بھیج دیتا ہے بزریعہ انٹرنیٹ، جو کہ آپکے بینک اکاؤنٹ کی معلومات بھی ہو سکتی ہیں۔


کی لاگرز متعارف کروانے کا مقصد یہ تھا کہ والدین اپنے بچوں کی اور دفتری حکام اپنے ملازمین کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں اور یہ پتہ چلایا جا سکے کہ کہیں وہ اپنے کمپیوٹر پر منفی سرگرمیوں میں تو ملوث نہیں۔لیکن بعض حضرات اس سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ کی انفارمیشن حاصل کرکے آپ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں.

مشہور کی لاگرز سافٹ وئیرز
Actual Keylogger
Powered Keylogger 2.3
Advanced Keylogger 2.0
REFOG Keylogger
Family Keylogger v3.02


کی لاگرز سے کیسے نبٹا جائے.

1. ونڈوز اور دیگر سافٹ وئیرز خود سے انسٹال کریں ناکہ
کسی دوکان یا جاننے والے سے کروائیں.

2. انجان لوگوں کو اپنا کمپیوٹر استعمال کرنیکی اجازت نہ دیں.

3. کی لاگرز کی روک تھام اینٹی وائرس اور فائر وال کے ذریعے کی جاسکتی ہے .

4. اپنے کمپیوٹر میں انسٹال شدہ سافٹ وئیر کو وقتا فوقتا مانیٹر کرتے رہیں کہ کہیں کوئی کی لاگرز کا سافٹ وئیر تو انسٹال نہیں ہوگیا.

6. اگر آپ کسی غیر محفوظ جگہ پر انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہوں اور آپکو خطرہ ہو کہ کہیں آپ کی اہم معلومات چوری نہ جائیں تو اپنا اہم ڈیٹا لکھتے وقت کی بورڈ کی بجائے ’آن سکرین کی بورڈ‘ استعمال کریں۔ آن سکرین کی بورڈ کے زریعے لکھتے وقت آپ بجائے کی بورڈ کے بٹن دبانے کے، کلک کرتے ہیں، جس سے کی لاگرز اس دھوکے میں رہتے ہیں کہ یہ محض ماؤس کلک ہیں۔

دعاوں میں یاد رکھنا
زارا Allah's Lover

ٹیم ویوور کیا ہے؟

یہ ایک سپمل، تیز اورسیکیورکنٹرول ایلپلیکیشن ہے جس سے آپ اپنے دُنیا میں کسی بھی پی سی کوچند سیکینڈ میں کنیکٹ کر سکتے ہیں بالکل ایسے
as if you were sitting right in front of it۔

In short TeamViewer is solution for easy and friendly desktop sharing. You can remote control a partner’s desktop to give online assistance, or you can show your screen to a customer all without worrying about firewalls, IP addresses and NAT within a few seconds.

طریقہ کار:
ٹیم ویورپر کلک کریں۔ باکس آپن ہو گا۔پھراپنے سسٹم میں ٹیم ویوور انسٹال یارَن کریں۔(اگر انسٹال نہیں کرنا تو جسٹ رن کر لیں)

 
نیکسٹ کرنے پرلائنسس ایگری منٹ کا پوچھا جائے گا آپ نے ایگری والے باکس کو سائن چیک کر کے نیکسٹ کرنا ہے۔
تھوڑی دیر بعد ایک باکس آپن ہو گا، آپ نے اگراپنے پارٹنر کو اپنے پی سی میں انوائٹ کرنا ہے تو آپ آپشن ایک دیکھیں یعنی اُسکو اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ دیں۔ اگر وہ آپک اُس کے پی میں میں اینٹر ہونا چاہتے ہیں تو آپشن دو یعنی جب وہ آپکو یوزر نیم دے گا تو آپ 2 والے باکس میں ڈل کر کنیکٹ ٹو پارٹنرپر کلک کر دیں۔


پھر وہ آپ سے پاسورڈ مانگے گا توجو پاسورڈ آپکے پارٹنر نے دیا ہے وہاں ڈال دیں۔سکرین تھوڑا فلیکچوئٹ کرے گی (کبھی نہیں بھی کرتی)۔ اسطرح آپ اپنے پارٹنر کے پی سی میں ہو گے بالکل ایسی جیسے آپ سسٹم کے سامنے ہوں۔

اُمید ہے کم وقت میں اچھی طرح سمجھانے میں کامیاب ہوئی ہوں۔

شکریہ

زارا Allah's Lover
 

گوگل ایڈسینس کیا ہے؟

السلام علیکم

گوگل ایڈسینس کیا ہے؟


گوگل ایڈسینس دُنیا کی ایک مشہور کمپنی گوگل کی ایک سروس ہے جس سے لوگ راتوں رات امیر ہوئے ہیں۔ یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں اگر کوئی ویب ماسٹرجب اس سروس کیلئے اپلائی کرتا ہے تواِسے چند جاوا سکرپٹ کوڈز دئے جاتے ہیں جو اِسے اپنے بلاگ یا ویب سائٹ پر لگانے ہوتے ہیں۔جیسے ہی اُس ویب سائٹ یا بلاگ کو کوئی یوزر وزٹ کرتا ہے توگوگل کے خود کار کمپیوٹرزاِس ویب سائٹ کے کمپوننٹ کو کھنگالتے ہیں اورکی ورڈز تلاش کر کے اُس سے مطابق اشتہارات فراہم کرتے ہیں۔ یہ اشتہارات مختلف کمپنیاں گوگل ایڈورڈز کے تحت کراتی ہیں اور اِنکو دِکھانے کے بدلے میں گوگل کو پیسے اَدا کرتی ہیں۔ گوگل اِن پیسوں کو اپنے یوزرز کواَدا کرتا ہے اور خود بھی رکھتا ہے۔

جیسے جیسے آپ کے ایڈز پر کلک بڑھتے جایئں گے آپکی رقم بڑھتی جائے گی۔ جب آپکے اکاونٹ میں 10$ہو جاتے ہیں تو گوگل والے آپکو ایک پن نمبر بھیجتے ہیں جس سے اِس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ متعلقہ آدمی اُس پتے پر موجود ہے اور آپکو وہ پن اپنے اکاونٹ سے لاگن ہو کر ڈالنا پڑے گی۔

آپکی کمائی بڑھتی جائے گی اور100ڈالر ہونے پرگوگل والے آپکو پے منٹ بھیج دیں گے۔ (نیکسٹ آرٹیکل میں پے منٹ کا طریقہ کار بیان کرنے کی کوشش کروں گی)۔

آپ سوچ رہیں ہون گے کہ آپکے کلکس سے اُن کمپنیز کو کیا فائدہ ہو گا؟ بات سمپل ہے کہ جب ذیادہ سے ذیادہ یوزرز آپکی ویب سائٹس پر آئیں گے تواُنن کمپنیز کی پراڈکٹ ذیادہ سیل ہو گی اور اُنکی انکم میں اضافہ ہو گا۔

دعاوں میں یاد رکھئے گا۔

زارا Allah's Lover

گوگل ایڈسینس میں اپلائی کرنے کا طریقہ کار

السلام علیکم


How to Apply to Google Adsense


آجکی پوسٹ میں، میں آپکو گوگل ایڈسینس میں اپلائی کرنے کا طریقہ کار بتاوں گی۔

سب سے پہلے گوگل آپن کریں اورایڈورٹیزمنٹ پروگرام پر کلک کریں۔

دُوسرے سٹپ پر آپ نے  کلک کرنا ہے گیٹ سٹارٹڈ وِد ایڈسینس پر
تیسرے سٹپ پر آپ نے ویب سائٹ انفارمیشن اورکانٹیکٹ انفارمیشن پُر کرنا ہےاور پالیسیز کو اگری کر کے سب مٹ انفارمیشن پر کلک کر دیں۔


 
دعاوں میں یاد رکھئے گا
زارا Allah's Lover

گوگل ایڈسیسن کی آمدنی بڑھائیں

السلام علیکم

جو بھی یوزرایڈسینس کا اکاونٹ بناتا ہے تو اِسکی خواہش ہوتی ہے کہ وہ راتوں رات امیر ہو جائے، اُسکی انکم بڑھ جائے اور بہپت سارا کما لے۔

جب آپکی ویب سائٹ نئی بنی ہوتی ہے تو کسی کو معلوم نہیں ہوتا اُس بارے میں سوائے آپکے دوستوں کے تو سب سے پہلا کام آپکا اپنی سائٹ کوانٹرنیٹ پر متعارف کروانا ہے تاکہ آپکے سائٹ کی ٹریفک بڑھے۔ آج سوچا آپکوکچھ ٹپس بتا دوں کہhow can you increase your income

  ۔ اپنی ویب سائٹ کی ٹریفک بڑھائیں۔ جتنی ٹریفک ہو گی اُتنے پیج کلک بڑھیں گے اورپیج امپریشن اُتنی بڑھے گی جس سے آپکی آمدن بڑھے گی۔


۔ کوشش کریں کہ ایڈز کو اپنی ویب سایٹ کے کلز کے مطابق ایڈجسٹ کریں مثلا اگر آپکی ویب سائٹ کا بیک گراونڈ بلیک ہے تو آپ ایڈز کا رنگ بھی بلیک رکھیں۔ اگر لنکس کا رنگ سفید ہے تو ایڈزکا ٹائٹل بھی سفید رکھیں۔

- گوگل اپنے اعدادوشمار کے مطابق مختلف سی ٹی آردیتے ہیں جو لوگوں کی دِلچسپی کا باعث بنتے ہیں اور وہ اس پر ذیادہ کلک کرتے ہیں۔ بُنیادی طور پر گوگل کے ایڈز تین قسم کے ہوتے ہیں
Text Aids
جو اِس طرح ہوتی ہیں

Image Aids
Link Units
اور اشتہارات کو لگانے کیلئے آپکو ان کے فارمیٹس کا پتہ ہونا ضروری ہے کہ کس طرح کا فارمیٹ آپکی سایٹ پر کیسا لگے گا۔ آپکو ایک بات بتاتی چلوں کہ ان میں سے تصویری ایڈز ذیادہ انکم دیتے ہیں کیونکہ لوگ ان پر ذیادہ کلک کرتے ہیں۔

۔ اپنی سائٹ یا بلاگ پرمہنگے اور اچھے کی ورڈز استعمال کریں کیونکہ اچھی اورمہنگی کمپنیوں کے ایڈز پر کلک کرنے کے ذیادہ پیسے ملتے ہیں۔
مگر خالی کی ورڈز سے کچھ نہیں ہوتا آپکو اُس کی ورڈز سے متعلق مواد بھی چاہئے ہو گا ورنہ گوگل والے آپکوبین کر دیں گے اور کچھ اس طرح ای میل ریسوی ہو گی آپکو

Hllo,

While going through our records recently, we found that your AdSense
account has posed a significant risk to our AdWords advertisers. Since
keeping your account in our publisher network may financially damage our
advertisers in the future, we've decided to disable your account.

Please understand that we consider this a necessary step to protect the
interests of both our advertisers and our other AdSense publishers. We
realize the inconvenience this may cause you, and we thank you in advance
for your understanding and cooperation.

If you have any questions about your account or the actions we've taken,
please do not reply to this email. You can find more information by
visiting
https://www.google.com/adsense/suppo...y?answer=57153.

Sincerely,

The Google AdSense Team

۔ اپنی ویب سایٹ پر ایسے موضوع لگائیں کہ باہر سے وزٹ کرنےوالے بھی نہ صرف وزٹ کریں بلکہ کلک کریں۔ آپ انٹرنیشنل فورمز پر رجسٹر ہوں اور اپنے سیگنیچر میں اپنی سائٹ کا لنک لگا لیں۔

۔ ایڈز ایسی جگہ لگائیں جہاں یوزر پیج آپن کرے تو ایڈز پر نظر پڑے۔

۔ اپنی سائٹ یا بلاگ پر گوگل کا سرچ والا باکس لازمی لگائیں تاکہ جو بات یوزر کو سمجھ نہیں آرہی وہ گوگل پر سرچ کرے اس سے آپکی آمدن بڑھے گی

۔ اپنی سایٹ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔ کیونکہ جو ایک بار آئے گا نیکسٹ ٹائم وہی چیز دیکھ کر آپکی سائٹ کو وزٹ نہیں کرے گا کہ نیا مواد تو ہے نہیں۔

۔ اپنی ویب سائٹ سادہ اور آسان رکھیں تاکہ عام یوزر بھی فائدی حاصل کرے اور اپنی امجھ کے مطابق کلک کرے۔
اُمید ہے آپکو پتہ چل گیا ہو گا کہ آمدنی کیسے بڑھائی جائے۔
دُعاوں میں یاد رکھئے گا

زارا Allah's Lover