Showing posts with label Sports News. Show all posts
Showing posts with label Sports News. Show all posts

Thursday, January 27, 2011

گراؤنڈز کی تیاری میں تاخیر

السلام علیکم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تسلیم کیا ہے کہ سری لنکا میں ورلڈ کپ کے لیے مختص کیے گئے سٹیڈیمزکی مکمل تیاری کے لیے ابھی وہاں مزید کام کی ضرورت ہے۔


آئی سی سی نے کرکٹ گراؤنڈز کی تیاری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


اگلے ماہ انیس فروری سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کی میزبانی سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ جب کہ عالمی کپ شروع ہونے سے ایک ہفتہ پہلے وارم اپ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔


شکریہ
زارا
بی بی سی اُردو

Wednesday, January 26, 2011

دوسرا ون ڈے منسوخ

السلام علیکم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کوئنز ٹاون نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والا دوسرا ون ڈے میچ خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔


دونوں ٹیموں کے درمیان بارش کی وجہ سے دوسرا ایک روزہ میچ خراب موسم اور بارش کی وجہ سے پہلے ہی آدھے گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ میچ 48 اوورز پر مشتمل کر دیا گیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد مشکل کنڈیئشنز میں پاکستانی اوپنرز نے بہتر آغاز فراہم کیا۔ پانچویں اوور میں بارش کی وجہ سے جب دوبارہ میچ رکا تو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنا لئے تھے۔ احمد شہزاد 25 اور محمد حفیظ 4 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔بالا خر تیز بارش اور خراب موسم کے بائث میچ چار گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ کردیا گیا۔


دونوں ٹیموں کے درمیان چھ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 29 جنوری کو کرائس چرچ میں ہوگا۔


شکریہ
زارا

Monday, January 24, 2011

ICC Cricket World Cup 2011 Schedule



Match No Date Teams Location

17-February Opening Ceremony Dhaka
1 19-February India Bangladesh Dhaka
2 20-February New Zealand Kenya Chennai
3 20-February Srilanka Canada Hambantota
4 21-February Australia Zimbabwe Ahmedabad
5 22-February England Holland Nagpur
6 23-February Pakistan Kenya Hambantota
7 24-February South Africa West Indies New Delhi
8 25-February Australia New Zealand Nagpur
9 25-February Bangladesh Ireland Dhaka
10 26-February Srilanka Pakistan Colombo
11 27-February India England Calcutta
12 28-February West Indies Holland New Delhi
13 28-February Zimbabwe Canada Nagpur
14 01-March Srilanka Kenya Colombo
15 02-March England Ireland Bangalore
16 03-March South Africa Holland Mohali
17 03-March Pakistan Canada Colombo
18 04-March New Zealand Zimbabwe Ahmedabad
19 04-March Bangladesh West Indies Dhaka
20 05-March Srilanka Australia Colombo
21 06-March India Ireland Bangalore
22 06-March England South Africa Chennai
23 07-March Kenya Canada New Delhi
24 08-March Pakistan New Zealand Pallekele
25 09-March India Holland New Delhi
26 10-March Srilanka Zimbabwe Pallekele
27 11-March West Indies Ireland Mohali
28 11-March Bangladesh England Chittagong
29 12-March India South Africa Nagpur
30 13-March New Zealand Canada Mumbai
31 13-March Australia Kenya Bangalore
32 14-March Pakistan Zimbabwe Pallekele
33 14-March Bangladesh Holland Chittagong
34 15-March South Africa Ireland Calcutta
35 16-March Australia Canada Bangalore
36 17-March England West Indies Chennai
37 18-March Srilanka New Zealand Mumbai
38 18-March Ireland Holland Calcutta
39 19-March Australia Pakistan Colombo
40 19-March Bangladesh South Africa Dhaka
41 20-March Zimbabwe Kenya Calcutta
42 20-March India West Indies Chennai
43 23-March Quarter Final Dhaka
44 24-March Quarter Final Colombo
45 25-March Quarter Final Dhaka
46 26-March Quarter Final Ahmedabad
47 29-March Semi Final Colombo
48 30-March Semi Final Mohali
48 02-April Final Mumbai

پاکستان اور نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے کل کھیلیں گے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ کل بدھ کو کوئنز ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا.

نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز نیوزی لینڈ جبکہ ٹیسٹ سیریز پاکستان نے اپنے نام کی تھی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے جو ٹیم سیریز جیتے گی ورلڈ کپ 2011ءکے میچز میں جتنے والی ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل ہوگی ۔

شکریہ
زارا

Saturday, January 1, 2011

ورلڈ کپ ٹیم کااعلان آج متوقع



لاہور:ورلڈ کپ 2011کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی شعیب ملک’ کامران اکمل اور دانیش کنریا کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سابق کپتان شعیب ملک’ وکٹ کیپر کامران اکمل اور دانیش کنریا کے علاوہ اوپنر یاسر حمید، اے ٹیم کے کپتان خالد لطیف اور نعیم انجم بھی پیش ہوئے۔
اجلاس میں کمیٹی اراکین نے طلب کئے گئے قومی کھلاڑیوں سے بنک گوشوارے اور دیگر اثاثہ جات کے حوالے سے سوالا ت کیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر حمید نے میچ فکسنگ سے متعلق اپنے انکشافات پر معافی مانگ لی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی تینوں کھلاڑیوں کوورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرنے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی۔

Monday, December 6, 2010

محمد یوسف کی ٹیم میں واپسی

Name:  yousaf.jpg

Views: 31

Size:  21.4 KB


ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی تین سو چون رنز سے فتح کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی نے انگلینڈ کے ہاتھوں بری شکست کے بعد سپنر دانش کنیریا کو سکواڈ سے نکال دیا ہے۔

پاکستان کے سکواڈ میں دو مزید کھلاڑیوں کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں محمد یوسف اور لیگ سپنر رضا حسن شامل ہیں۔


پاکستانی ٹیم کے ترجمان یاور سعید نے بی بی سی کو بتایا کہ محمد یوسف کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت ویزے پر منحصر ہے۔


محمد یوسف نے آسٹریلیا کے دورے کے بعد معطلی پر احتجاجاً انٹرنیشنل کرکٹ کو اس سال مارچ میں خیر باد کہہ دیا تھا۔


پینتیس سالہ یوسف ان 88 ٹیسٹ میچوں میں 7431 رن سکور کیے ہیں اور چوبیس سنچریاں بنائی ہیں۔


محمد یوسف سنہ دو ہزار سات میں آئی سی سی کے سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی تھے۔ انہوں نے دو ہزار چھ میں 1788 رن سکور کیے تھے۔


دانش کنیریا جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں تینتیس اوورز میں 171 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی کو ٹیم میں شامل نہیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ان کی جگہ اٹھارہ سالہ لیگ سپنر رضا حسن کو انگلینڈ بھیجا جا رہا ہے۔