السلام علیکم
گوگل ایڈسینس کیا ہے؟
گوگل ایڈسینس دُنیا کی ایک مشہور کمپنی گوگل کی ایک سروس ہے جس سے لوگ راتوں رات امیر ہوئے ہیں۔ یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں اگر کوئی ویب ماسٹرجب اس سروس کیلئے اپلائی کرتا ہے تواِسے چند جاوا سکرپٹ کوڈز دئے جاتے ہیں جو اِسے اپنے بلاگ یا ویب سائٹ پر لگانے ہوتے ہیں۔جیسے ہی اُس ویب سائٹ یا بلاگ کو کوئی یوزر وزٹ کرتا ہے توگوگل کے خود کار کمپیوٹرزاِس ویب سائٹ کے کمپوننٹ کو کھنگالتے ہیں اورکی ورڈز تلاش کر کے اُس سے مطابق اشتہارات فراہم کرتے ہیں۔ یہ اشتہارات مختلف کمپنیاں گوگل ایڈورڈز کے تحت کراتی ہیں اور اِنکو دِکھانے کے بدلے میں گوگل کو پیسے اَدا کرتی ہیں۔ گوگل اِن پیسوں کو اپنے یوزرز کواَدا کرتا ہے اور خود بھی رکھتا ہے۔
جیسے جیسے آپ کے ایڈز پر کلک بڑھتے جایئں گے آپکی رقم بڑھتی جائے گی۔ جب آپکے اکاونٹ میں 10$ہو جاتے ہیں تو گوگل والے آپکو ایک پن نمبر بھیجتے ہیں جس سے اِس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ متعلقہ آدمی اُس پتے پر موجود ہے اور آپکو وہ پن اپنے اکاونٹ سے لاگن ہو کر ڈالنا پڑے گی۔
آپکی کمائی بڑھتی جائے گی اور100ڈالر ہونے پرگوگل والے آپکو پے منٹ بھیج دیں گے۔ (نیکسٹ آرٹیکل میں پے منٹ کا طریقہ کار بیان کرنے کی کوشش کروں گی)۔
آپ سوچ رہیں ہون گے کہ آپکے کلکس سے اُن کمپنیز کو کیا فائدہ ہو گا؟ بات سمپل ہے کہ جب ذیادہ سے ذیادہ یوزرز آپکی ویب سائٹس پر آئیں گے تواُنن کمپنیز کی پراڈکٹ ذیادہ سیل ہو گی اور اُنکی انکم میں اضافہ ہو گا۔
دعاوں میں یاد رکھئے گا۔
زارا Allah's Lover
زارا Allah's Lover
0 comments:
Post a Comment