Monday, January 24, 2011

محبت کس سے کی جائے

سورج سے۔۔۔۔۔۔۔ مگر اس میں تپش ہوتی ہے۔
آگ سے۔۔۔۔ مگر یہ جلا دیتی ہے۔
پانی سے۔۔۔۔ لیکن یہ بہا کر لے جاتا ہے۔
اونچائی سے۔۔۔۔۔ مگر یہ سر کے بل گرا دیتی ہے۔
گہرائی سے۔۔۔۔۔ مگر یہ تو اپنے اندر دبا لیتی ہے۔
پھولوں سے۔۔۔۔۔۔ مگر یہ جلد مرجھا جاتے ہیں۔
خوشیوں سے۔۔۔۔۔۔ یہ تو وقتی ہوتی ہیں۔
لوگوں سے۔۔۔۔ مگر یہ تو بے وفا ہوتے ہیں۔
تو پھر کس سے محبت کی جائے؟  اس اللہ سوہنے کی پاک ذات ہے، جس کی محبت پر کسی کو شک نہیں اور جو کسی کو دھوکے میں نہیں رکھتا۔

ارشاد باری تعالٰی ہے، تم مجھے یاد کرو، میں تمھیں یاد کروں گا۔

اور جس سے اللہ کو محبت ہو جائے اُسکے لئے سب آسان ہو جاتا ہے۔

زارا

1 comments:

:) ماشاءاللہ۔ اللہ تبارک وتعلیٰ آپکے ایمان میں برکت نازل فرمائے

Post a Comment