Monday, January 24, 2011

سوفٹ ویئرکے بغیرسسٹم پارٹیشن لاک کریں

السلام علیکم

آج جو ٹپ میں آپ کو بتاوں گی اس کے ذریعے آپ اپنی ہارڈ ڈسک کی کسی بھی پارٹیشن کو بغیر کسی سافٹ وئیر کے لاک کر سکتے ہیں لیکن پارٹیشن کو لاک کرنے سے پہلے ایک بات کا خیال رکھیں کہ جس پارٹیشن میں آپ نے ونڈوز انسٹال کی ہوئی ہے اس کو لاک مت کریں ورنہ آپ کو ونڈوز دوبارہ انسٹال کرنا پڑی گی۔

Go to.......c:\.......Windows............System32

اس میں ایک فائل ہے جس کا نام ہے
gpedit
اس کو اوپن کریں۔جو ونڈو اوپن ہو گی اس کے بائیں سائیڈ پر ایک آپشن موجود ہو گی
User Configuration
کے نام سے۔اس میں ایک اور آپشن ہو گی جس کا نام ہے
Administrative Templates
اس پر ڈبل کلک کریں اور اس میں موجود آپشن
Windows Components
پر ڈبل کلک کریں اور اس میں موجود ایک اور آپشن
Windows Explorer
پر سنگل کلک کریں

اب اس ونڈوز کے دائیں سائیڈ میں آپ کو کافی ساری آپشنز نظر آ رہی ہوں گی
ان میں ایک آپشن ہے
Prevent Access to drives from my computer
اس پر ڈبل کلک کریں جو ونڈوز اوپن ہو گی اس میں تین آپشنز نظر ہوں گی

Not Configured .1

Enable .2

Disable .3

آپ نے دوسری آپشن یعنی کہ
Enable پر کلک کرنا ہے ۔ جیسے ہی آپ اس پر کلک کریں گے اس کے نیچے ایک آپشن ظاہر ہو گی جس میں سے آپ اپنی جس پارٹیشن کو لاک کرنا چاہیں اس کو سیلیکٹ کر سکتے ہیں،بس اب آپ اس کو اپلائی کر کے او۔کے کر دیں اور پھر دیکھیں کمال کہ جس پارٹیشن کو آپ نے لاک کیا ہے وہ اوپن نہیں ہو گی۔

جب بھی آپ نے اس کو دوبارہ ان لاک کرنا ہو تو یہی پراسس دوبارہ دہرا دیں لیکن آخری تین آپشنز میں سی پہلی آپشن استعمال کریں یعنی کہ
Not Configured
اس پر کلک کریں،اپلائی کر کے او۔کے کر دیں۔ آپ کی پارٹیشن ان لاک ہو چکی ہے۔
 
شکریہ
زارا

0 comments:

Post a Comment