Wednesday, January 26, 2011

دوسرا ون ڈے منسوخ

السلام علیکم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کوئنز ٹاون نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والا دوسرا ون ڈے میچ خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔


دونوں ٹیموں کے درمیان بارش کی وجہ سے دوسرا ایک روزہ میچ خراب موسم اور بارش کی وجہ سے پہلے ہی آدھے گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ میچ 48 اوورز پر مشتمل کر دیا گیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد مشکل کنڈیئشنز میں پاکستانی اوپنرز نے بہتر آغاز فراہم کیا۔ پانچویں اوور میں بارش کی وجہ سے جب دوبارہ میچ رکا تو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنا لئے تھے۔ احمد شہزاد 25 اور محمد حفیظ 4 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔بالا خر تیز بارش اور خراب موسم کے بائث میچ چار گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ کردیا گیا۔


دونوں ٹیموں کے درمیان چھ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 29 جنوری کو کرائس چرچ میں ہوگا۔


شکریہ
زارا

0 comments:

Post a Comment