Monday, December 6, 2010

محمد یوسف کی ٹیم میں واپسی

Name:  yousaf.jpg

Views: 31

Size:  21.4 KB


ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی تین سو چون رنز سے فتح کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی نے انگلینڈ کے ہاتھوں بری شکست کے بعد سپنر دانش کنیریا کو سکواڈ سے نکال دیا ہے۔

پاکستان کے سکواڈ میں دو مزید کھلاڑیوں کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں محمد یوسف اور لیگ سپنر رضا حسن شامل ہیں۔


پاکستانی ٹیم کے ترجمان یاور سعید نے بی بی سی کو بتایا کہ محمد یوسف کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت ویزے پر منحصر ہے۔


محمد یوسف نے آسٹریلیا کے دورے کے بعد معطلی پر احتجاجاً انٹرنیشنل کرکٹ کو اس سال مارچ میں خیر باد کہہ دیا تھا۔


پینتیس سالہ یوسف ان 88 ٹیسٹ میچوں میں 7431 رن سکور کیے ہیں اور چوبیس سنچریاں بنائی ہیں۔


محمد یوسف سنہ دو ہزار سات میں آئی سی سی کے سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی تھے۔ انہوں نے دو ہزار چھ میں 1788 رن سکور کیے تھے۔


دانش کنیریا جنہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں تینتیس اوورز میں 171 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی کو ٹیم میں شامل نہیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ان کی جگہ اٹھارہ سالہ لیگ سپنر رضا حسن کو انگلینڈ بھیجا جا رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment