Monday, January 24, 2011

اللہ کو پانے کا راستہ



میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اللہ کوئی چھوٹا سااسٹیشن نہیں بلکہ ایک بہت بڑاجنکشن ہے جس پر کئی راستوں سے پہنچاجا سکتا ہے۔ ایک راستہ عقل و دلیل کا ہے اور ایک راستہ عشق ودیوانگی کا۔ ایک راستہ جاننے کے بعد ماننے کا ہے اورایک ماننے کا ہے جس میں جاننے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔

ایک ربط احساس و جذبے کا بھی ہے جسکے لئے بچوں کی سی معصومیت اور بے ساختگی کا ٹکٹ پاس ہونا ضروری ہے۔ یعنی راستہ الگ ہے لیکن منزل
"اللہ" ایک ہے اب یہ ہم پر منحصرہے کہ ہم اُس تک کیسے پہنچتے ہیں۔

زارا

0 comments:

Post a Comment